سوجن گھوٹالہ:نیتیش کمارنے کہا عدالت تحقیقات کی نگرانی کرے توحکومت کوکوئی اعتراض نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 12:15 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سوجن اسکینڈل پر سیاست بہار میں گرم ہے۔پیر کو وزیر اعلی نتیش کمار نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ اگر کورٹ تحقیقات کی نگرانی کرے تو ریاستی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔نیتش نے گزشتہ ہفتے اس کیس میں سی بی آئی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔اپوزیشن آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ سی بی آئی جانچ سے وہ مطمئن نہیں ہیں اور اس معاملے کی یا تو پٹنہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کی کوئی بنچ نگرانی کرے لیکن نتیش کمار کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت یہ حکم نہیں دے سکتی اور جنہوں نے بھی اس معاملے میں عرضی دائر کی ہے وہ یہ درخواست کر سکتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ بھاگلپور کے سجیت کمار نے 2013میں سوجن مہیلا کمیٹی میں اسکینڈل کے سلسلے میں لکھا تھا تب نتیش کمار نے کہا کہ کوئی خط ان کے پاس خاص طور پر کسی محکمہ سے متعلق شکایت براہ راست اس محکمہ کے پاس جواب کے لئے چلی جاتی ہے ۔آر جے ڈی کے صدر لالو یادو نے اس خط کی بنیاد پر الزام لگایا ہے کہ یہ گھوٹالہ نتیش کمار کی معلومات میں تھا، تو نتیش اور سشیل مودی دونوں کو استعفی دینا چاہئے۔سجیت کمار کے اس خط کی بنیاد پر ریزرو بینک نے بہار حکومت نے کوآپریٹیو کو چیک کرنے کے لکھا، لیکن بھاگلپور کے ضلع افسر کے حکم پر یہ تحقیقات کبھی پوری نہیں ہوئی۔

دریں اثنا بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز شروع ہوا اور اسمبلی میں تناؤ کا باعث بن گیا۔منگل کو بھی آر جے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو زورو شور سے اٹھائیں گے۔حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ اتوار کو مہیش منڈل نام کے جس گواہ کی موت ہوئی ہے، وہ قتل ہے۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہیش گردے اور کینسر سے جوجھ رہاتھا اور اس کی موت کی وجہ وہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...