سری لنکا کی میچ فکسنگ کے خلاف سخت قانون بنانے کی منصوبہ بندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:30 PM | اسپورٹس |

کولمبو ،08؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سری لنکا کے وزیر کھیل فیجرمصطفی نے کہا کہ کرکٹ میں عالمی بدعنوانی کا ایک ٹی وی دستاویزی فلم میں انکشاف کئے جانے کے بعد ان کا ملک میچ فکسنگ سے نمٹنے کے لئے سخت قانون بنائے گا اور مخصوص پولیس برانچ کا قیام کرے گا۔مصطفی نے کہا کہ موجودہ قانون میچ فکسنگ اور الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں دکھائے گئے فراڈ کے دیگر فارمیٹس سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے تین افسران کے اسٹنگ آپریشن میں کرپشن کے قائل ہونے کے بعد انہیں اس کے خلاف قانون بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ دبئی میں آئی سی سی سے بات چیت کے بعد وطن واپسی پر مصطفی نے کولمبو میں کہاکہ میں اس کے لئے نئے قانون کا مسودہ تیار کرا رہا ہوں اور مجوزہ بل کونافذگو کرنے کے لئے خصوصی پولیس برانچ کی تجویز بھی کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

پیر ا ٹیبل ٹینس میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں کمٹہ کے نوجوان کھلاڑی ناظم

ہمارے ملک میں نوجوان کھلاڑی زیادہ تر مقبول عام کھیل کرکٹ کی طرف ہی راغب ہوتے ہیں۔ لیکن اس رجحان کے برخلاف ضلع شمالی کینرا کے ایک نوجوان کھلاڑی نے پیرا ٹیبل ٹینس میں نہ صرف دلچسپی لی ہے بلکہ اس میدان میں ریاستی، نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ...

ہندوستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4-0سے شکست دے کر کیا سیریز میں وائٹ واش

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے آج یہاں نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری میچ میں 4-0سے شکست کر ٹیسٹ سیریز میں ان کا خاتمہ کیا۔ ہندوستان کے لئے روپندر پال سنگھ (آٹھویں منٹ)، سریندر کمار (15 ویں منٹ)، مندیپ سنگھ(44 ویں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (60ویں منٹ)نے گول کئے۔