سری لنکا میں نافذ ہنگامی حالت ختم کر دی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 8:07 PM | عالمی خبریں |

کولمبو 19مارچ ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے بودھ برادری اور مسلمانوں کے درمیان ہونی والی جھڑپوں کے بعد چھ مارچ کو نافذ کی جانے والی ہنگامی حالت ختم کر دی ہے۔سری سینا نے ٹوئیڑ پر کہا کہ عوام کے تحفظ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد میں نیگزشتہ نصف شب سے ہنگامی حالت کا حکم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے وسطی ضلع کینڈی میں بودھ اور مسلمان برادری کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کیا تھا۔ان واقعات میں اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک جبکہ مسلمانوں کے مکانات اور دکانوں اور 20 مساجد کو نقصان پہنچا۔گزشتہ ایک سال سے دونوں مذہبی برادریوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہورہا تھا جس میں بعض سخت گر بودھ گروپ مسلمانوں پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو ان کا مذہب اختیار کرنے پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ بودھ آثار قدیمہ کو جان بوجھ کو تباہ کر رہے ہیں۔بعض قدامت پسند؛بلکہ انتہا پسند بودھ مذہب کے ماننے والوں نے میانمار سے آنے والے روہنگیا پناہ گزیں مسلمانوں کی سری لنکا میں موجودگی پر بھی احتجاج کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...