سری لنکا نے تیسرا ٹسٹ ویسٹ انڈیز سے جیتا، سیریز 1-1 سے ڈرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th June 2018, 12:27 PM | اسپورٹس |

برج ٹاؤن،28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پریرا اور دل روان پریرا نے 63 رن کی ساجھیداری کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کو چار وکٹ سے دلچسپ میچ میں جیت دلاتے ہوئے تین میچوں کی سریز 1-1سے ڈرا کردی ہے۔سری لنکا کے لئے موجودہ سیریز کافی نشیب و فراز بھری رہی ہے جہاں آخری الیون میں ا س کے تین سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں جس میں سلامی بلے باز کرونا رتنے زخمی ہوئے، انجیلا میتھیوز کو بچے کی پیدائش کی وجہ سے گھر جانا پڑا تو دنیش چاندی مل بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے معطل ہوگئے۔

حالانکہ سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 144 رن کے آسان ہدف کو دوپہر کے سیشن میں ہی حاصل کرلیا۔ مہمان ٹیم نے 40.2 اوور میں چھ وکٹ پر 144 رن بناکر چار وکٹ سے میچ جیت لیا۔ کشال (ناٹ آؤٹ 23) اور دلروان (ناٹ آؤٹ 28) نے کیریبائی گیند باز جیسن ہولڈر کی گیندوں کے سامنے بچتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لئے 63 رن کی ساجھے داری کرکے میچ پر فتح حاصل کی۔ ہولڈر نے 14.2 اوور میں 41 رن پر پانچ وکٹ لئے۔

میچ میں باؤنڈری کے پاس کیچ لپکتے ہوئے زخمی ہوئے کشال ایک دن پہلے اسپتال میں وقت گذارا لیکن اگلے دن لوٹ کر 43 گیندوں میں دو چوکے لگاکر ناٹ آؤٹ 28 رن کی بہترین اننگز کھیلی جو دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں میں سب سے زیادہ اسکور بھی رہا۔ دلروان نے 68 گیندوں میں تین چوکے لگائے۔

اس سے قبل سری لنکا نے چوتھیدن صبح کل کے پانچ وکٹ پر 81 رن سے آگے شروعات کی۔ اس وقت کشال مینڈس(25) اور کشل(1) رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز نے میچ پر پورا قابو بنائے ہوئے تھے اور ہولڈر نے دن کی اپنی چھٹی گیند پر ہی مینڈس کو کل کے اسکور پر ہی ایل بی ڈبلیو کرکے سری لنکا کا چھٹا وکٹ نکال دیا۔

گیبریل اور کیمر روچ نے سیریز کے پچھلے میچوں کی طرح ہی گیند بازی کی لیکن دونوں پریرز کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بناکر پھر ٹیم کو جیت دلا کر ہی میدان سے ودا ع لی جبکہ معطل چاندی مل نے ڈریسنگ روم سے میچ دیکھا۔ اسی کے ساتھ سری لنکا نے اپنے چار ٹسٹ دوروں کو پورا کرلیا۔ گزشتہ سال سری لنکا نے پاکستان سے سیریز جیتی تھی۔ ہندستان سے 0-1 سے سیریز گنوائی، بنگلہ دیش سے جیتی اور اب ویسٹ انڈیز سے بھی سریز ڈرا کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...