پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 11:43 AM | اسپورٹس |

کولمبو ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہورہا ہے جس کا آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان اپل تھرنگا کے پاکستان آنے سے انکارپرتھیساراپریرا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔سری لنکن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے والے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دلشان موناویرا، دنوشکا گونا تھلکا، سدیرا سمارا وکرمے، آشان پریانجن، لاہیروگومیج، مہیلاایڈواٹے، سیکوگے پرسانا، وشوا فرینیڈو، ایسورو ادانا، جیفری ونڈرسے اور چیترنگا دی سلوا شامل ہیں۔ٹیم میں لیستھ مالنگا،سارنگا لکمل، دنیش چندیمال اور اکیلا دھننجا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا دِیاب کھروری دبئی کی سی بی ایس ای نیشنل فٹ بال ٹیم میں منتخب؛ نیشنل چمپن شپ میں حصہ لینے انڈیا روانہ

بھٹکل کے نوجوان جہاں دبئی اور گلف ممالک میں تعلیم کے میدان میں بازی ماررہے ہیں تو وہیں کھیل کے مقابلوں میں بھی بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے نہ صرف بھٹکل، بلکہ پورے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بھٹکل مسلم جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جناب رحمت اللہ راہی کا فرزند ...

بھٹکل رویل ٹیم کا کھلاڑی کرناٹک اسٹیٹ کبڈی ٹیم کے لئے منتخب؛ 4 نومبر کو جھارکھنڈ میں کھیلے گا پہلا میچ

بھٹکل کے اسپورٹس شائقین کے لئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ بالاخر بھٹکل کا ایک کھلاڑی کافی عرصہ بعد کرناٹک اسٹیٹ انڈر 16 کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوگیا ہے۔ بھٹکل رویل اسپورٹس سینٹر کا کھلاڑی صیام رکن الدین شیکھرے اُن 300 کھلاڑیوں میں سے منتخب ہوا ہے جو بنگلور میں منعقدہ کھلاڑیوں کے سلیکشن ...