بہار ٹاپرس گھوٹالے میں بچہ رائے کی ضمانت پر سماعت ملتوی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th March 2017, 7:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:20/مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے بہار کے مشہور ٹاپرس گھوٹالہ معاملے کے ملزم بچہ رائے کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندر تفصیلی جواب داخل کریں۔معاملے پر سماعت کے دوران بچہ رائے کے وکیل نے دلیل دی کہ انہیں ضمانت دی جائے، ملزم تقریبا 9 ماہ جیل میں گزار چکا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزم کی پرانی مجرمانہ تاریخ ہے۔اس لیے دو ہفتے کے اندر تفصیلی حلف نامہ داخل کریں،معاملہ کی سماعت دو ہفتے کے بعد ہوگی۔غورطلب ہے کہ 6 /مارچ کو سپریم کورٹ نے بچہ رائے کی رہائی پر فی الحال عبوری روک لگا دی تھی۔پٹنہ ہائی کورٹ نے بچہ رائے کو ضمانت دینے دی تھی، جس کے خلاف بہار حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔بہار حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچہ رائے کے جیل کے باہر رہنے سے ٹرائل متاثر ہو سکتا ہے۔ٹاپرس گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بچہ رائے ہی ہے اور اس نے بہار کے تعلیمی نظام کو شک کے گھیرے میں کھڑا کر دیا ہے۔واضح رہے کہ بہار ٹاپر س گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ایس آئی ٹی نے بچہ رائے کے خلاف دھوکہ دہی، ٹھگی، فرضی کاغذات تیار کرنے اور جائیداد کا غلط استعمال کرنے کا معاملہ درج کیا تھا، بچہ رائے کو بہار پولیس نے یوپی کے وارانسی سے گرفتار کیا تھا۔پٹنہ ہائی کورٹ نے بچہ رائے کو 14/فروری کو مشروط ضمانت دے دی تھی، پٹنہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ 30 دن کے اندر اندر چارج شیٹ دائر کی جائے اور اگر 30 دنوں میں چارج شیٹ دائر نہیں کی گئی تو ایسی صورت میں بچہ رائے کو ضمانت دے دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...