تحریک طالبان کے امیر کا افغان شہریوں سے شجر کاری کا مطالبہ، ماحولیات کے حوالے سے تحریک طالبان کے سربراہ کا منفرد پیغام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:33 AM | عالمی خبریں |

کابل،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے ایک بیان میں افغان شہریوں اور جنگجوؤں پرملک بھر میں شجر کاری میں حصہ لینے پر زور دیا ہے۔ جنگ جو گروپ کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کا منفرد مطالبہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک درخت یا کئی درخت لگاؤ، چاہے وہ پھل دینے والا ہو یا نہ ہو، تاکہ یہ زمین خوبصورت بنے اور اللہ کی مخلوق کو فائدہ ہو۔یاد رہے کہ افغانستان میں جنگلات کی کٹائی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ درختوں کو کٹائی کے بعد غیر قانونی طور پر بیچ دیا جاتا ہے یا ان کو سردیوں میں جلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔پیغام میں کہا گیا تھا کہ 'درخت لگانے سے ماحول کو تحفظ ملتا ہے، معاشی ترقی پروان چڑھتی ہے اور زمین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ درخت لگانے سے اور کھیتی باڑی ایسے کام ہیں جن کا صلہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔

طالبان کی جانب سے ماحولیات پر بیانات ایک حیران کن بات ہے کیونکہ وہ ایسے بیانات شاذ و نادر ہی دیتے ہیں۔پچھلے سال مئی میں ہبت اللہ اخوندزادہ افغان طالبان کے رہنما منتخب ہوئے تھے اور ان کی وجہ شہرت ایک عسکری ماہر کے بجائے ایک عالم دین کی حیثیت سے زیادہ ہے۔یاد رہے کہ طالبان افغانستان کے موجودہ امیر ملا ھیبت اللہ اخوانزادہ کو گذشتہ برس مئی میں تنظیم کا نیا سربراہ چنا گیا تھا۔ وہ ملا اختر منصور کے بعد تحریک طالبان کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔ اختر منصور کوپاکستان اور ایران کی سرحد کے قریب ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تنظیم کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد ملا ھیبت اللہ بہت کم منظرعام پر آتے ہیں۔امریکی اتحادی فوجوں سے شکست کے بعد افغان طالبان کو مسلسل قومی دہارے میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی رہی ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک رضا مندی ظاہر نہیں کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔