کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے لمبارام کے لیے 5 لاکھ روپے کی خصوصی مالی امدا کومنظوری دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 12:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نوجوانوں کے امور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھورنے سابق بین الاقوامی تیراندازاورارجن ایوارڈ یافتہ جناب لمبارام کے لیے 5 لاکھ روپے کی خصوصی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔جناب لمبارام،نیروسے متعلق بیماری یا اعصاب سے متعلق مرض میں مبتلا ہیں اور جے پور میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ وہ راجستھان کی ریاستی حکومت کے لئے کام کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی بہبودی فنڈ کی اسکیم کے تحت 4 لاکھ روپے علاوہ ریاستی حکومت سے تنخواہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے مذکورہ فنڈ کے چیئرپرسن کے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے شرائط و ضوابط میں تخفیف کر دی ہے اور اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ ان کی بیوہ ماں، بیوہ بہن اور ان کے بچوں کے علاوہ بیوی، ساس اور بے روزگار بھائی کی کفالت کی ذمہ داری ان کے سر پر ہے، پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔اس سے پہلے اسپتال میں جناب لمبارام کے داخل ہونے کی خبر پا کر وزیر موصوف نے افسران کی ایک ٹیم کو اسپتال کا دورہ کرنے کے لئے مقرر کیا تھا اور یہ معلوم کرنے کے لئے کہاتھا کہ کسی طرح کی ضرورت تو نہیں ہے۔ اس کمیٹی کی رپورٹ پر مالی امداد کو منظوری دی گئی ہے۔ کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اپنے افسران سے کہا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ان سے ملاقات کرتے رہیں اور ان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...