اسپائس جیٹ نے مال بردار طیارے کی خدمت شروع کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کفایتی طیارہ خدمت کمپنی اسپائس جیٹ نے پیر کو مال بردار طیارہ خدمت شروع کرنے کا اعلان کیا۔باقاعدگی سے مسافر طیارہ خدمت فراہم کرنے والی کمپنیوں میں اسپائس جیٹ پہلی کمپنی ہے جو مال بردار طیارہ خدمت شروع کرنے جارہی ہے۔

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے آج اسپائس جیٹ کے ذریعہ منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ نئی شروعات ہے جس سے کارگو کے شعبہ کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک نئی کارگو پالیسی بنا رہی ہے جس میں کثیر جہتی منطقی حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔مال بردار طیارہ خدمت اس کا ایک اہم حصہ ہوگی۔

اسپائس جیٹ کے صدر اور چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹراجے سنگھ نے بتایا کہ اسپائس جیٹ اسیکسپریس نامی مال بردار طیارہ خدمت کی شروعات 18ستمبر سے ہوگی اور اس کیلئے بوئنگ 737لیز پر لیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گوجر تحریک آٹھویں دن بھی جاری

گوجر سمیت پانچ ذاتوں کو ریزرویشن سے متعلق بل اسمبلی میں منظور کئے جانے کے بعد بھی راجستھان میں گوجروں کی تحریک جمعہ کو آٹھویں دن جاری رہی۔

مذہب کی بنیادپربے قصورلوگوں پرحملے شہادتوں کی تعظیم نہیں، ہجومی تشدد: عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے سخت تنقیدکی

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جمعرات کو لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلہ پر ہوئے خود کش دھماکے کے تناظر میں جمعہ کے روز جموں میں پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں اور دیگر ریاستوں میں قیام پذیر ...