منگلورو ایئر پورٹ پر رکا ہوا ہے دبئی روانہ ہونے والا اسپائس جیٹ طیارہ
منگلورویکم اگست (ایس او نیوز) اسپائس جیٹ ایئر لائنس کا طیارہ جسے دبئی کے لئے روانہ ہوناتھا وہ کل آدھی رات سے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر رکا ہوا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اس طیارے کو اڑانے کے لئے جس پائلٹ کو مقرر کیا گیا تھااس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور ایئر لائنس والے دوسرے پائلٹ کا انتظار کررہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق منگلورو ایئر پورٹ سے رات 12.45پر اس طیارے کو177مسافروں کے ساتھ دبئی کے لئے اڑان بھرنی تھی۔ پائلٹ کی طبعیت خراب ہوجانے کی وجہ سے ایئر لائنس والوں نے تمام مسافروں کو ہوٹل میں قیام کرنے کا انتظام کیا۔بتایا جاتا ہے کہ نیا پائلٹ شام پانچ بجے پہنچنے کے بعد طیارہ دبئی کے لئے اڑان بھرنے والا ہے۔