کمٹہ نیشنل ہائی وے پر کار پلٹ کر کھائی میں جا گری؛ پانچ زخمی؛ دو کو شدید چوٹیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th August 2017, 5:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 8/اگست (ایس او نیوز) یہاں ناگور کراس نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکرپلٹتے  ہوئے سڑک کے باہر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کار پر سوار چھ میں سے پانچ لوگوں کو کافی چوٹیں آئی ہیں، جبکہ ان میں سے دو کے سر کو شدید چوٹ لگی  ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہوناور تعلقہ کے سڑلگی، سمسی، گیرسوپّا وغیرہ دیہاتوں کے جملہ دس لوگ جو سبھی ہوناور ایس ڈی ایم کالج کے اسٹوڈینٹس بتائے گئے ہیں، گوکرن میں سیر و تفریح کے بعد واپس اپنے اپنے گائوں جارہے تھے۔ دس میں سے چھ لوگ کار پر سوار تھے، جبکہ دیگر چار دو موٹر بائکوں پر سوار تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ناگور کراس پر ایک کار غالباً خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے پارک کی گئی تھی اور اُس کے اطراف پتھر رکھے ہوئے تھے، طلبا کی کار تیزی کے ساتھ جب متعلقہ مقام پر پہنچی تو کار کےڈرائیور نے کھڑی کی گئی  کار کے اطراف رکھے گئے پتھروں کو نوٹس نہیں کیا ، جس کے نتیجے میں ان کی کار اُن پتھروں پر چڑھ گئی اور پلک جھپکتے بے قابو ہوکر کلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کے باہر کھائی میں جاگری۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں کار ڈرائیور محفوظ رہ گیا، البتہ دیگر پانچ لوگوں کو کافی چوٹیں آئی ہیں، ان میں سے دو کے سر کو شدید چوٹ لگنے کی اطلاع ملی ہے، جنہیں کمٹہ سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد فوری طور پر منی پال شفٹ کیا گیا ہے، ان دو کی شناخت دانش بڈھن ساب  (20) اور انفال (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمٹہ کی الاتحادیوتھ کمیٹی کے نوجوان، صدر افتخار شیخ کی قیادت میں فوری طور پر موقع واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو کمٹہ اسپتال پہنچایا، پھر وہاں سے تین  کو ہوناوراسپتال اور دو کو منی پال اسپتال شفٹ کرانے میں بھرپور تعائون پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...