حضرت ڈاکٹر علی ملپا مرحوم پر نقوش طیبات کے خصوصی شمارہ کا دار العلوم ندوۃ العلماء میں مولانا رابع حسنی ندوی کے ہاتھوں رسم اجراء

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th January 2018, 3:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/جنوری (ایس او نیوز) معھد الامام حسن البناء شھید (بھٹکل) کی طرف سے نکلنے والا دو ماہی رسالہ نقوش طیبات نے اس بار  بانی و سابق صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت ڈاکٹر علی ملپا رحمۃ اللہ علیہ کی حیات و خدمات پرخصوصی شمارہ شائع کیا ہے، جس کا اجراء لکھنو میں  دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو   کے ناظم حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتھم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ساڑھے چارسو صفحات پر مشتمل اس شمارہ میں  ڈاکٹر صاحب کی حیات وخدمات پرمکمل روشنی ڈالی گئی ہے جس پر مولانا رابع حسنی ندوی نے اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے حد درجہ دلی مسرت کا اظہار فرمایا، اس موقع پر حضرت مولانا نے اپنے تاثرات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ "ڈاکٹر صاحب کا شمار اس دور کے بزرگ اور صاحب نسبیت شخصیات میں ہوتا ہے، آپ نے معاشرہ کی اصلاح کے لئے قابل قدر کارنامہ انجام دیا، دین کو فروغ دینا گویا آپ کا مقصد حیات بن گیا تھا، آپ کی وفات امت کے لیے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔  حضرت مولانا نے حاضرین کو پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ حضرات جنھوں نے آپ کی شخصیت کو دیکھا ہو اور ان کی زندگی سے انھیں استفادہ کا موقع ملا ہو وہ اس کو اپنے لیے اسوۂ حسنہ سمجھ کر اپنی زندگیوں کو ان صفات سے متصف کرنے کی کوشش کریں. مولانا رابع ندوی نے ڈاکٹر علی ملپا  کے انتقال پر دُعا فرمائی کہ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کی بال بال مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور امت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے."

اس موقع پر مؤقر علماء نے بھی اپنی دلچسپی کا اظہار فرمایا، واضح رہے کہ رسم اجراء کی اس تقریب میں ندوۃ العلماء کے استاذ حدیث  محترم مولانا خالد صاحب ندوی غازی پوری اور دیگر اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے  نقوش طیبات کے اس خصوصی شمارہ کا بھٹکل معہد امام حسن البنا دفتر میں اجراء کیا گیا تھا جس میں  بھٹکل کے علمائے کرام  اور عمائدین شہر نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے تھے۔

طیبات کے ایڈیٹر مولانا محمد ناصر سعید اکرمی  نے بتایا کہ ڈاکٹر علی ملپا مرحوم کی حیات و خدمات پر شائع کئے گئےاس خصوصی شمارہ میں  اندرون و بیرون ہند کے نامور علماء و مفکرین کے مضامین سمیت ان کے مشاہدات و تاثرات شامل ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔