کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا کا دبئی دورہ؛ غیر رہائشی کنڑیگاس کو حکومت کی جانب سے خصوصی شناختی کارڈ فراہم کرنے کا وعدہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th April 2017, 8:11 PM | ریاستی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی  29؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا جو  جمعرات کی شام کو دبئی پہنچے تھے، جمعہ کو کرناٹکا این آرآئی کمیٹی یو اے ائ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ  غیر رہائشی کنڑیگاس(این آر کے) کو کرناٹکا حکومت کی طرف سے خصوصی شناختی کارڈ دئے جائیں گے۔  انڈین ایمبیسی دبئی  کے ہال میں منعقدہ  افتتاحی تقریب  وزیرا علیٰ نے  کہا کہ خلیجی ممالک کے علاوہ دنیا کے دیگر حصوں میں بسے ہوئے تمام کنڑیگاس کے مسائل اور مطالبات پر حکومت کرناٹکا سنجیدگی کے ساتھ توجہ دے رہی ہے، او ر انہیں حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اس کے لئے ایک خصوصی پالیسی بنائی گئی ہے ۔اس کے علاوہ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ممالک میں رہتے ہوئے زندگی میں اہم خدمات انجام دینے والوں کو پہچان کر ہر سال "ورشدا کنڑیگا" (کنڑیگا آف دی ایئر) نامی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا، جس سے دوسرے افراد کو آگے بڑھنے کی ترغیب ملے گی۔ سدارامیا کا کہناتھا کہ کرناٹکا صوفی سنتوں کی ریاست ہے اوریہاں کے عوام سیکیولر سوچ کو اہمیت دیتے ہیں، اس لئے یہاں پر فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوتے۔لہٰذا ہمیں کرناٹک کی ثقافت، زبان اور روایات کو نہیں بھولنا چاہیے۔

اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر دبئی قونصل جنرل وپھُل،وزیرغذا کرناٹکا جناب یو ٹی قادر، غیر رہائشی بھارتی کرناٹکا کمیٹی کی اعزازی نائب صدر ڈاکٹر آرتی کرشنا،کمیٹی کے اعزازی صدر اور مشہور بزنس مین ڈاکٹر بی آر شیٹی، جنرل سکریٹری پربھاکر امبل تیرے وغیرہ اسٹیج پر موجودتھے۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے سربراہ اور بھٹکل کی مایۂ ناز شخصیت ڈاکٹر ایس ایم  سید خلیل الرحمن، منڈیا کے ظفراللہ خان، ڈاکٹر بی کے یوسف، ایم ایل اے محی الدین باوا، سدارامیا کے فرزند ڈاکٹر ایتیندرا، حکومت کرناٹکا کے چیف سکریٹری ایل کے عتیق، پارلیمانی سکریٹری گووند راج، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مرزا مہدی وغیرہ کی تہنیت اور عزت افزائی کی گئی۔اجلاس سے پہلے ننھے منے بچوں کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔ اجلاس کی نظامت گنیش رائے نے انجام دی۔

سنیچر کی صبح  حسب پروگرام وزیراعلیٰ سدرامیا ابوظبی  میں تعمیر عالمی شہرت یافتہ مسجد شیخ زائد النہیان کا دورہ کیا اور مسجد کی خوبصورتی اور اس کی سجائوٹ وغیرہ کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔ اس موقع پر بھی کافی کنڑیگاس کے لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...