چنتامنی کے جگمشن ہلی گاؤں میں خصوصی گرام سبھا؛ دیہی علاقوں کے عوام کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے نوڈل آفیسر رمیش  کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th November 2017, 12:23 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:25 نومبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز) اکثر دیہی علاقوں کے عوام صحت خراب ہوجانے پر بھی اسپتال کا رُخ نہیں کرتے اس لئے دیہی علاقوں کے عوام عمدہ اشیاء اور صا ف پانی کو استعمال کرنے کے بائوجود اپنی صحت کو تندرست رکھ پاتے، دیہی علاقوں کے کسانوں اور عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھیں،  یہ بات چنتامنی کے نوڈل آفیسر رمیش نے کہی ۔

آج تعلق کے جگمشن ہلی گاؤں میں منعقد خصوصی گرام سبھامیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خشکی کے سبب زمینی سطح میں پاک پانی ملنا مشکل ہوتا جارہا ہے ہزاروں فٹ گہرائی میں ملنے والے پانی میں فلورائڈ کی مقدار پائی جارہیہے اس پانی کے استعمال سے لوگوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ  صحت بہت بڑی نعمت ہے صحت مند رہیگا تو انسان قوم وملت کی خدمت کرسکے گا، صحت کے تعلق سے لاپرواہی برتنا ٹھیک نہیں ہے۔

گرام پنچایت رُکن دیوراج نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان گرام پنچایتوں کو حکومتوں سے ملنے والے اسکیموں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر سامنے آئے۔موصوف نے کہاکہ دیہی علاقوں کی مزید ترقی کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈ فراہم کیاگیا ہے چنتامنی حلقہ کے کئی قریوں میں بیت الخلاء نہ ہونے سے عوام کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

اس موقع پر گرام پنچایت کے نائب صدر ایم اے نارائن سوامی منی نارائنپا گرام پنچایت رُکن سپریا وجیا لکشمی جے وی سبا ریڈی ایس کے بھاگیہ اماّ کرشنپا ناگراج سمیت کئی سرکاری افسران وغیرہ موجود رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...