اسامہ کے بیٹے کو ختم کرنے کے لیے کمانڈوز کی شام میں دراندازی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd October 2017, 12:51 PM | عالمی خبریں |

لندن،2؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )برطانوی فضائیہ کی خصوصی فورسSAS کے عناصر نے کچھ عرصہ قبل شام میں دراندازی کی اور ایک اہم شدّت پسند شخصیت کا زندہ یا مردہ حالت میں شکار کرنے کے لیے گھات لگا کر بیٹھ گئے۔یہ مطلوب شخصیت حمزہ بن لادن کی ہے جس نے کئی برس اپنا تعاقب کرنے والوں کی نظروں سے اوجھل رہ کر پہلے پاکستان اور پھر ایران میں وقت گزارا۔ امریکیوں نے 2011 میں ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے حمزہ کے والد اور القاعدہ تنظیم کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد حمزہ نے تنظیم کی قیادت کی ذمے داری سنبھالی۔ تاہم مغربی طاقتیں یہ نہیں چاہتی ہیں کہ حمزہ اپنے والد کی طرح شدت پسندی کو پھیلانے میں کامیاب ہو سکے۔ اسی واسطے معروف برطانوی فورس کے 40 کمانڈوز کو اس کی تلاش میں بھیجا گیا اور حکم دیا گیا کہ حمزہ کو زندہ یا مردہ حالت میں قابو کیا جائے۔برطانوی اخبارDaily Star نے اتوار کے روز اپنی ایک خبر میں برطانیہ کی مشہور "فورس" کے ایک ذریعے کا بیان نقل کیا ہے کہ "ہم جلد یا بدیر اس کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ وہ جب بھی چْوکا تو ہمیں اپنا منتظر پائے گا"۔ اخبار نے ذریعے کا نام ظاہر نہیں کیا۔ڈیلی اسٹار کے مطابق حمزہ اپنے والد اسامہ بن لادن کی تیسری بیوی خیریہ صابر (سعودی) کی اکلوتی اولاد ہے اور وہ القاعدہ تنظیم نئے سرے سے تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اخبار کے مطابق " ایک زمینی ذریعہ شام میں حمزہ سے متعارف ہوا ہے اور اس نے سونے جیسی گراں قدر انٹیلی جنس معلومات حاصل کی ہیں"۔اخبار کا کہنا ہے کہ مشترکہ بین الاقوامی اتحاد کا "اسپیشل آپریشن یونٹ" شام میں حمزہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں کو تلاش کرنے کا مشن انجام دے گا ، برطانیہ کیSAS کے عناصر اس یونٹ کا بنیادی سْتون ہیں۔ اس یونٹ کا منصوبہ ہے کہ حمزہ کو ڈرون طیارے کے ذریعے ہلاک کیا جائے یا پھر ممکن ہو سکے تو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا جائے۔ یونٹ کے افراد تمام تر مطلوب سامان اور آلات سے لیس ہوں گے جن میں خصوصی نشانچی اور سیٹلائٹ کی معاونت شامل ہے۔اسامہ کا 27 سالہ بیٹا حمزہ بن لادن القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کا داماد ہے۔ اس کے دو بچے ہیں ، بیٹی کا نام خیریہ اور بیٹے کا سعد ہے۔ 2001 میں قندھار میں اسامہ کے ایک بیٹے محمد بن لادن کی شادی کے موقع پر بنائی گئی وڈیو میں کم عمر حمزہ بھی نظر آیا۔ اس موقع پر اس نے اپنے والد کا تحریر کیا ہوا قصیدہ بھی پڑھا۔ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد حمزہ ایران منتقل ہو گیا جس نے القاعدہ تنظیم کی اہم شخصیات اور ان کے اہل خانہ کو سینے سے لگایا۔ حمزہ کا تازہ ترین ظہور دو ہفتے قبل منظر عام پر آنے والی آڈیو ریکارڈنگ ہے جس میں اس نے شام میں جنگجو گروپوں کے درمیان مصالحت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ان پر ایک پرچم تلے متحدہ ہونے کے لیے زور دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...