فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کا سلسلہ جاری،کالجوں میں ناموں کے اندراج کیلئے خصوصی مہم:بی بی ایم پی کمشنر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2017, 11:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ جولائی(ایس او نیوز) الیکشن کمیشن کی طرف سے شہر بنگلور میں بی بی ایم پی کی حدود کے تحت فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہوا یہ سلسلہ 31جولائی تک جاری رہے گا۔اس مہم کے دوران یکم جنوری 2017کو 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان فہرست میں اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی فہرست سے متوفی افراد کے ناموں کا اخراج ، نام اور پتوں میں ترمیم وغیرہ بھی کرائی جارہی ہے۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ شہر میں جو فہرست رائے دہندگان فی الوقت موجود ہے اس میں 18 اور 19سال کے درمیان کے ووٹروں کی تعداد بہت کم ہے، بی بی ایم پی کی طرف سے کالجوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی اور یہاں ان طلبا کو فہرست رائے دہندگان میں شامل کیاجائے گا جو 18سال کے ہوچکے ہیں ، شہر کے ہر کالج میں انتخابی عملہ روانہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے 28 اسمبلی حلقوں میں 2015-16 کے درمیان جتنے بھی ووٹر فوت ہوچکے ہیں، ان کے نام فہرست رائے دہندگان سے ہٹائے نہیں گئے ہیں، بی بی ایم پی نے اپنے طور پر ایسے 65 ہزار سے زائد ناموں کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں فی الوقت ووٹروں کی تعداد 8497192 ہے، جن میں 4461725 مرد اور 4035467 خواتین ہیں۔ شہر کے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی باشندوں کو فہرست رائے دہندگان میں شامل کئے جانے کی شکایت پر منجوناتھ پرساد نے کہاکہ جوائنٹ کمشنر بی بی ایم پی ان الزامات کی جانچ کررہے ہیں ، جانچ کے بعد ثابت ہوجائے کہ بنگلہ دیشی باشندے فہرست رائے دہندگان میں شامل ہوچکے ہیں تو ان کے نام ہٹائے جائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔