کرناٹک کے فوجی ایچ گرو کی بیوہ کلاوتی نے کہاپلوامہ کے شہیدوں کی روح کو اب سکون ملا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2019, 11:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز)پاکستان میں دہشت گرد جیش محمدکے ٹھکانوں پرآج کئے جانے والے ہندوستانی فضائیہ حملہ پر پلوامہ حملہ میں شہید ہونے والے کرناٹک کے فوجی ایچ گرو کی بیوہ کلاوتی نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ان حملوں سے شہید فوجیوں کی روح کو سکون ملا ہے ۔شوہرایچ گرو سی آر پی ایف کے ان 40جوانوں میں شامل ہیں جو 14فروری کو پلوامہ میں خود کش دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوگئے تھے۔ کلاوتی نے کہا کہ فوجی جوانوں کا انتقام لینے والے ہندوستانی فضائیہ پرانہیں فخر ہے ۔ اپنی آنکھوں میںآنسو لےئے کلاوتی نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ ان کی کار کردگی کے لئے میں ہندوستانی فضائیہ کوسلام کرتی ہوں۔دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی پر میں بہت خوش ہوں۔ گرو کے باپ ہونیا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے مخالفین کا مکمل طور پر صفایا کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کی تائید کرتے رہے ہیں ۔ لیکن امن سے اب مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔