کاتالونیا ریفرنڈم، پولنگ جاری، پولیس پولنگ اسٹیشنوں میں داخل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2017, 10:13 PM | عالمی خبریں |

 میڈرڈ یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کاتالونیا کی حکومت اور ریفرنڈم کے حامیوں نے اسپین کی مرکزی حکومت کی تمام تر مخالفت کے باوجود پولنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جب کہ ہسپانوی پولیس زبردستی پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہو کر بیلٹ باکسز قبضے میں لے رہی ہے۔کاتالونیا میں ہسپانوی پولیس نے ریفرنڈم کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے اس دوران ربڑ کی گولیاں بھی استعمال کیں۔ طبی ذرائع کے مطابق پولیس کی کارروائی میں زخمی ہونے والے 38 افراد کو ہسپتالوں میں لایا گیا جن میں سے زیادہ تر معمولی زخمی ہیں۔ کاتالونیا کے رہنما نے پولیس کی جانب سے ’ربڑ کی گولیاں استعمال کرنے اور لاٹھی چارج‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔ہسپانوی علاقے کاتالونیا کی مقامی حکومت نے اسپین سے علیحدگی کے لیے منعقدہ ریفرنڈم میں پولنگ کا سلسلہ مرکزی حکومت کی مخالفت کے باوجود جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ریفرنڈم کو روکنے کی خاطر اسپین بھر سے پولیس کاتالونیا میں جمع ہے اور مرکزی حکومت ریفرنڈم روکنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ شب تک ہسپانوی پولیس نے نصف سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو سیل کر دیا تھا جب کہ ہسپانوی علاقے کاتالونیا میں آزادی کے حامی بے شمار افراد نے بھی درجنوں اسکولوں کو اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ ان اسکولوں کو مجوزہ ریفرنڈم کے دوران بطور پولنگ اسٹیشنوں کے استعمال کیا جا رہا ہے۔جمعہ انتیس سمبر کو کاتالونیا میں ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے جاری انتخابی مہم ختم ہو گئی۔ اس موقع پر بارسلونا میں کاتالونیا کے علیحدگی پسندوں نے ایک بڑی ریلی کا انتظام کیا۔ ایک دیوار پر کھڑا نوجوان کاتالونیا کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہے۔اس پیش رفت کے باوجود کاتالونیا کی مقامی حکومت نے پولنگ شروع کر رکھی ہے۔ آج یکم اکتوبر بروز اتوار ریفرنڈم کے حامیوں کی بڑی تعداد ایسے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطار بنا کر ووٹ ڈالنے کے لیے جمع رہے۔مقامی حکومت نے ریفرنڈم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے آج صبح ہی اعلان کیا تھا کہ ووٹ ڈالنے کے خواہش مند ایسے افراد ، جن کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن ہسپانوی پولیس نے سیل کر رکھے ہیں، دوسرے پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔دوسری جانب اسپین بھر سے کاتالونیا لائی گئی پولیس ریفرنڈم کو ناکام بنانے کی کوششوں میں ہے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہونے کے بعد پولیس متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں دروازے توڑ کر داخل ہو گئی اور پولنگ کے لیے استعمال ہونے والے بیلٹ باکسز کو قبضے میں لینا شروع کر دیا۔ ہسپانوی دارلحکومت میڈرڈ میں قائم مرکزی حکومت اس ریفرنڈم کو اول دن سے غیرقانونی قرار دیتی ہے اور اسے کالعدم بھی قرار دے چکی ہے۔ اسی طرح اسپین کی سپریم کورٹ نے بھی اس ریفرنڈم کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے۔ اس اعلیٰ عدالت نے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کو بھی ریفرنڈم میں شرکت کرنے سے باز رہنے کی تلقین کر رکھی ہے۔کاتالونیا میں اس ریفرنڈم سے معاشرتی و سماجی تقسیم انتہائی واضح ہو گئی ہے۔ سارا علاقہ آزادی کے پرجوش حامیوں اور اسپین کے ساتھ رہنے والوں میں تقسیم ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صورت حال بہت مخدوش دکھائی دیتی ہے اور کوئی ایک ناخوشگوار واقعہ پرتشدد حالات پیدا کر سکتا ہے۔ آزادی پسند حکومت اس کوشش میں ہے کہ اتوار پہلی اکتوبر کو ریفرنڈم کا انعقاد کامیاب بنایا جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...