اسپین کی نئی کابینہ میں خواتین کی مردوں پر عددی برتری پر نئی بحث

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 11:59 AM | عالمی خبریں |

لندن 9جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسپین میں حال ہی میں پہلی بار ملک کی تاریخ میں ایک ایسی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس میں 11 خواتین اور چھ مرد وزراء سمیت کل سترہ وزراء شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسپینی کابینہ میں خواتین وزراء کی مردوں پر عددی برتری نے ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔نئی کابینہ ملک کے فرمانروا ’کنگ فیلپ ششم‘ کے سامنے حلف اٹھائے گی۔اسپینی وزیراعظم پیڈرو سانشیز کا کہنا ہے کہ ان کی نئی ٹیم معاشرے میں پروگریسیو سوچ کو آگے بڑھائے گی اور یورپ کی حمایت کرے گی۔ماضی کی نسبت نئی کابینہ کی سب سے خاص بات اس میں خواتین وزراء کی تعداد میں اضافہ ہے۔ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم ماریانو راخوی کی کابینہ میں مردوں کو خواتین پر برتری حاصل تھی۔ نئی کابینہ کے 18 ارکان میں سے 61.1 فی صد وزارتیں خواتین کو دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا کے بہت کم ایسے ممالک ہیں جہاں کابینہ میں خواتین کی تعداد 50 فی صد ہے۔ ایسے ممالک میں فرانس، سویڈن اور کینیڈا سر فہرست ہیں۔نو منتخب وزیراعظم 46 سالہ راخوی کی پارلیمنٹ میں 350 کے ایون میں 84 سیٹیں ہیں۔ ان کے پیشرو راخوی گذشتہ ہفتے کرپشن کے الزامات کے بعد برطرف کردیے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔