اسپین پر حملے، چوتھا ملزم گرفتار
بارسلونا،20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی پولیس بارسلونا شہر پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ملزم کی گرفتاری۔ یہ مبینہ ملزم اُس وین کا ڈرائیور تھا، جو لوگوں پر چڑھ دوڑی تھی۔ اس حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس مبینہ ملزم کا نام یونس ابو یعقوب بتایا گیا ہے۔ اس بائیس سالہ مراکشی شہری کی تلاش اسپین کے شمال مشرق میں خاص طور پر کی جا رہی ہے۔ تفتیشی عمل میں اس لاپتہ امام پر توجہ مرکوز ہے جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ وہ ایک گھر میں بدھ کے روز ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ امام عبدالباقی الستی نے ہی حملہ آوروں کو حملے کی ترغیب دی تھی۔