کاتالونیا میں آزادی کے لیے ووٹنگ کی راہ روکنے کے لیے ہسپانوی پولیس کی کوششوں میں اضافہ
میڈرڈ،18؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی پیراملٹری نیشنل پولیس نے کاتالونیا کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرنڈم کے حق میں چھاپے گئے ایک ملین سے زائد پوسٹر، فلائر اور پیمفلٹ قبضے میں لے لیے ہیں۔ ہسپانوی سوِل گارڈ کے مطابق یہ سامان بارسلونا صوبے کے ایک ایسے بے نام کاروباری ادارے پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیا گیا جو صوبے میں اشتہاری مواد فراہم کرتا ہے۔ اسپین کے مستغیث اعلیٰ نے کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے صدر کو حراست میں لینے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے جواب میں علاقائی صدر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس ریفرنڈم کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ کاتالونیا حکومت کے مطابق یہ ریفرنڈم یکم اکتوبر کو ہونا ہے۔ ملک کی وفاقی حکومت اس کی مخالفت کر رہی ہے۔