روس میں خلائی راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ، خلاباز معجزانہ طور پر محفوظ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 12:15 PM | عالمی خبریں |

قازقستان13 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والے روسی خلائی راکٹ میں خرابی کے باعث خلا بازوں نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے اور اس ایمرجنسی میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلائی راکٹ نے وسط ایشیائی ملک قازقستان میں واقع روسی خلائی اسٹیشن ’بیکانور‘ سے اڑان بھری تھی جس میں ایک امریکی اور ایک روسی خلاباز سوار تھے۔ سویوز راکٹ میں اس وقت خرابی پیدا ہوئی جب وہ زمینی فضا اور خلا کے کنارے پر تھا یہ خرابی راکٹ بوسٹر میں پیدا ہوئی تھی۔پرواز کے 90 سیکنڈ کے بعد جب بوسٹر نے اپنا دوسرا اسٹیج جلایا تو عین اسی وقت یہ مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ اسی بنا پر خلانوردوں کو زمین سے 50 کلومیٹر دوری تک پہنچنے کے باوجود زمین پر دوبارہ لوٹنا پڑا۔پرواز کے 119 سیکنڈ بعد زمین سے 20 سے 25 کلومیٹر کی دوری پر راکٹ میں اچانک خرابی کی شکایت پر خلابازوں نے واپسی کا فیصلہ کیا اور قازقستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اس دوران خلا نوردوں کے جسم پرزمینی کششِ ثقل کے مقابلے میں سات گنا زیادہ دباؤ پڑ رہا تھا جسے سائنس کی اصطلاح میں 7 جی کہتے ہیں۔ناسا کا کہنا ہے کہ دونوں خلا باز اس واقعے میں محفوظ رہے اور وہ کیپسول سے باہر آگئے ہیں جب کہ انہیں کسی قسم کی طبی امداد دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔ روس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنی اگلی پروازیں وقتی طور پر روکنے کا اعلان بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...