کانگریس کوغرورہے، 2019 میں نہیں ہوگا اتحاد: اکھلیش یادونے دیا کانگریس کوزبردست جھٹکا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st November 2018, 12:25 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ21 نومبر (ایس او نیوز)  سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس سے دوری بنانے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ 2019 میں سماجوادی پارٹی کا کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہونے جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ کانگریس کو بڑی پارٹی ہونے کا غرورہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو اچھا کیا وہ اچھا کیا۔ انہیں لگتا ہے کہ جمہوریت میں ان کی پارٹی بڑی ہے، ہم لوگ کچھ نہیں۔ ا س سے کم ازکم ہمیں موقع ملا اپنی پارٹی بنانے کا۔ انہیں تو یہ لگتا ہے کہ ان کے بغیرہمارا کچھ نہیں ہوسکتا۔ ملک کو تیسرے متبادل کی ضرورت ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ روٹی تبھی اچھی سکے گی جب باربار بدلی جائے گی۔ ایک باربی جے پی ایک بارکانگریس نے مدھیہ پردیش میں روٹی جلا دی ہے۔  انہوں نے مدھیہ پردیش، راجستھان اورچھتیس گڑھ  میں سیٹوں کی تقسیم پراتفاق رائے نہ بننے پرناراضگی ظاہرکی اورکہا کہ ملک میں تیسرے محاذ کی ضرورت ہے۔

بی جے پی کو کوئی پارٹی نہیں ہرائے گی، اسے عوام ہرائے گی۔ بی جے پی سے کسان ناراض ہے۔ نوجوان ناراض ہیں، کانگریس جب کسان کی بات کرتی ہے تووہ بھی تو مدھیہ پردیش میں اپنے 42 سال کے کاروبارکا حساب دے۔

ایک نظر اس پر بھی

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔