سماجوادی پارٹی نے جاری کی چوتھی فہرست، پنڈت سنگھ گونڈا، تبسم حسن کیرانہ سے لڑیں گی انتخابات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 8:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لئے گونڈا، بارہ بنکی (محفوظ)، کیرانہ اور سنبھل لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی نے جمعہ کو گونڈہ لوک سبھا سیٹ سے ونود کمار سنگھ عرف پنڈت سنگھ، بارہ بنکی سے رام سمندر راوت، کیرانہ سے تبسم حسن اور سنبھل سے شفیق الرحمن برق کے ناموں کا اعلان کیا۔سنبھل اور کیرانہ سیٹ ایس پی کے لئے مضبوط مانی جا رہی ہے،کچھ دن پہلے ہی لوک سبھا سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں کیرانہ سے تبسم حسن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔گونڈہ سے پنڈت سنگھ بھی مضبوط امیدوار بتائے جا رہے ہیں۔اس سے پہلے ایس پی نے ہاتھرس اور مرزا پور سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ سیٹ سے رترام بنسل الیکشن لڑیں گے،پارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان ناموں کا اعلان کیا ہے۔رام جی لال سمن کو ہاتھرس اور راجندر ایس وند کو مرزا لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ایس پی اب تک اپنے 15 امیدوار اعلان کر چکی ہے۔ایس پی نے سب سے پہلے تین امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں پارٹی صدر اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کا بھی نام تھا۔اس کے بعد 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو کا نام بھی شامل تھا۔غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کے تحت ایس پی 37 اور بی ایس پی 38 سیٹوں پر انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔اس اتحاد میں قومی لوک دل (آر ایل ڈی) کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اسے تین نشستیں دی گئی ہیں،اتحاد نے رائے بریلی اور امیٹھی میں اپنے امیدوار نہیں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔رائے بریلی سونیا گاندھی کا اور امیٹھی راہل گاندھی کا حلقہ ہے۔ایس پی بی ایس پی نے انتخابی مہم کو لے کر مشترکہ پروگرام تیار کیا ہے۔مغربی یوپی مشترکہ ریلیوں کا آغاز نوراتری میں ہوگا۔پہلی مشترکہ ریلی 7 اپریل کو دیوبند میں ہوگی جسے مایاوتی، ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ خطاب کریں گے۔اس طرح کی ریلیاں پوری ریاست میں ہوں گی جس اتحاد کے رہنما مشترکہ طور پراسٹیج شیئر کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...