ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد: اکھلیش نے کہا ضرورت پڑی تو سیٹوں کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:50 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 11؍جون ( ایس او نیوز ؍ایجنسی) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی بی ایس پی کے ساتھ ان کی پارٹی کا اتحاد کسی بھی شرط پر جاری رہے گا۔ مین پوری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اگر اتحاد کے لئے نشستوں کی تقسیم میں قربانی بھی دینی پڑے تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ لڑائی طویل ہے۔ بی ایس پی کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ بی جے پی کی شکست طے ہو۔ اگر ضرورت پڑی تو سماج وادی لوگ قربانی دینے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے بی ایس پی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے ایس پی کارکنوں کو ہدایت بھی دی۔

اس موقع پر اکھلیش کا سرکاری بنگلہ کو خالی کرنے کا درد بھی جھلکا۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی جھگڑے کے وقت بی جے پی کے لوگ ہمیں اورنگزیب کہتے تھے۔ آج ہمارے ساتھ ہی نیتا جی کا مکان بھی خالی کرا دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...