یوپی انتخابات: ایس پی -بی ایس پی پر بولے راج ناتھ سنگھ،”سائیکل“کھٹاراہو چکی اور ہاتھی بوڑھا ہو چلا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2017, 8:33 PM | ملکی خبریں |

اعظم گڑھ، 23/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اترپردیش کی بدحالی کے لئے ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ سائیکل اب کھٹارا ہو چکی ہے جبکہ ہاتھی بوڑھا ہو چلا ہے۔راج ناتھ نے الزام لگایاکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس نے یوپی کو کیچڑ میں دھکیل دیا ہے اور اس کیچڑ میں کمل کھلانے کے لئے بی جے پی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ریاست میں ایس پی، بی ایس پی اور بی جے پی کی حکومتیں رہی ہیں لیکن ایس پی اور بی ایس پی کے وزیر اعلی سے لے کر وزراء پر بدعنوانی کے الزام لگے لیکن بی جے پی کے کسی بھی وزیر اور وزیر اعلی پر بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں لگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی اکھلیش یادو کہتے ہیں کہ کام بولتا ہے لیکن ان کو سمجھ نہیں ہے کہ کام بولتا نہیں بلکہ لگتا ہے،ریاست میں سائیکل کھٹارا ہو چکی ہے اور ہاتھی بوڑھا ہو گیا ہے ... اکھلیش کی دلیل ہے کہ مجھے چچا اور والد صاحب نے کام نہیں کرنے دیا لیکن پھر بھی کہتے ہیں کہ کام بولتا ہے، یعنی چت بھی میری اور پٹ بھی میری۔
کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ پہلی بار کانگریس کے ایک نوجوان نے مہینوں کھاٹ سبھا کی۔کھاٹ سبھا کے ذریعے ریاستی حکومت پر حملہ بولا لیکن آج وہی دونوں ایک ساتھ ہیں۔ انہیں بھی سمجھ نہیں ہے کہ کھاٹ سونے کے لئے ہوتی ہے، سبھاکر کے لئے نہیں۔وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ مودی حکومت میں مسلسل ترقی کے کام ہو رہے ہیں، ٹھیک اسی طرح جیسا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حکومت کے وقت میں ہوئے ہیں۔ آج بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں کسانوں کا سود مکمل طور معاف ہے، اگرریاست میں بی جے پی کی حکومت بنی تو کسانوں کے قرض معاف کئے جائیں گے اور صفر سود پر انہیں لون مہیا کرایا جائے گا۔
مرکز کی کامیابیاں گناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک ایک اہم قدم تھا، ہم سب پڑوسی ممالک سے اچھے اور بہتر تعلقات چاہتے ہیں اس لئے ہم نے مودی حکومت کے حلف کے دن تمام پڑوسی ممالک کے نمائندوں شو کو مدعو کیا تھا۔پاکستان کے نواز شریف کو بھی بلایا تھا۔ راج ناتھ نے کہا کہ شریف کو صرف ہاتھ ملانے کے لئے نہیں بلکہ دل ملانے کے لئے بلایا تھا لیکن ان کو (شریف) پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے فوج کے حکام سے کہہ دیا ہے کہ پہلے ہم جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کریں گے یعنی ایک بھی گولی نہیں چلائیں گے لیکن اگر ادھر سے ایک بھی گولی چلی تو پھر ادھر سے گولیاں نہیں گنی جانی چاہئے، ہم کسی کو چھیڑتے نہیں لیکن اگر کوئی ہمیں چھیڑتا ہے تو ہم اسے چھوڑتے نہیں۔راج ناتھ نے کہا کہ لوگ معاشرے کو توڑنے والے لوگوں کو ووٹ نہ دیں بلکہ سماج کو جوڑنے والوں کو ووٹ دیں۔ بی جے پی کبھی بھی معاشرے کو توڑ کر نہیں بلکہ معاشرے کو جوڑ کر ووٹ مانگتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...