ایس پی ،بی ایس پی اتحاد بی جے پی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا : امت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 12:59 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) صدر امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ اتر پردیش میں بہوجن سماج پارٹی  (بی ایس پی) اورسماجوادی پارٹی ( ایس پی) کا اتحاد 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بی جے پی کانگریس کو رائے بریلی یا امیٹھی میں ضرور ہرائے گی ۔

مودی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر بی جے پی صدر نے کہا؛ اگر بی ایس پی اور ایس پی ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑتے ہیں تو یہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔لیکن ہم اس بات کو لے کر مطمئن ہیں کہ ہم ایک سیٹ جیتیں گے چاہے امیٹھی ہو یا رائے بریلی کی ۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ وہ اپنے پرانے اتحادی پارٹی شیو سینا کا ساتھ مہاراشٹر میں نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں ،لیکن کہا کہ اگر شیو سینا الگ راستہ اختیار کرتی ہے تو ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔انہوں  نےمزید کہا کہ ؛ 2019میں بی جے پی مہاراشٹر میں شیو سینا کے ساتھ لڑے گی ۔ہم انہیں این ڈی اے سے باہر نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔لیکن اگر وہ الگ راستہ اختیار کرتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہوگی۔ہم ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیا رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں یہ جانتی ہیں کہ وہ 2019 کے الیکشن میں اپنے دم پر این ڈی اے کو نہیں ہرا سکتی ہیں اس لیے وہ آپس میں اتحاد کر رہے ہیں۔

مودی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر امت شاہ نے آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے مد نظر اپنا نیا نعرہ بھی سامنے رکھا۔امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد صرف وکاس نہیں بلکہ صحیح نیت کے ساتھ وکاس کرنا ہے۔انہوں نے اب کی بار مودی سرکار کی طرز پر نیا نعرہ دیا 2019میں پھر مودی سرکار۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...