جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے عملے کو پکڑ لیا

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 8:16 PM | عالمی خبریں |

خرطوم،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں نے کانگو میں اقوام متحدہ کے عملے کے اراکین منگل کو کچھ دیر کے لیے پکڑنے کے بعد چھوڑ دیا۔اس دوران یرغمال بنائے گئے اقوام متحدہ کے عملے کے 16 اراکین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔اقوام متحدہ کی ایک ترجمان نے کہا کہ ”عملے کے تمام افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔۔۔ کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔ اقوام متحدہ کا مشن اس بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔“پناہ گزینوں کو گوما میں اقوام متحدہ کے ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے اور وہ کسی تیسرے ملک جانا چاہتے ہیں۔اْنھیں خدشہ ہے کہ پھر سے اْن کو اپنے ملک جنوبی سوڈان میں واپس بھیج دیا جائے گا۔ان پناہ گزینوں میں سے اکثریت باغی جنگجوؤں کی ہے جو سابق صدر ریک ماچار کے حامی تھے۔8 سابق باغی گزشتہ ہفتے اپنے ملک جنوبی سوڈان واپس جانے پر آمادہ ہو گئے تھے جب کہ باقی پناہ گزینوں کا مطالبہ ہے اْنھیں یہ بتایا جائے کہ اْنھیں کسی اور ملک کیوں نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔