جنوبی کنڑ ضلع کے ساحل پر یکم جون تا 31جولائی مچھلی پکڑنے پر پابندی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th May 2017, 2:57 AM | ریاستی خبریں |

منگلورو:24/مئی(ایس او  نیوز) محکمہ فشریز (سمکیات) نے یکم جون سے 31جولائی تک ساحلی کرناٹک میں 61دنوں کیلئے 10ایچ پی کی گنجائش سے زائد والی میکانائزڈ کشتیوں اور روایتی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے مچھلی پکڑنے پر پابندی کا اعلان کیا۔جنوبی کرناٹک کے محکمہ سمکیات کے ڈپٹی ڈائرکٹر نے کرناٹک میرین فشنگ ریگولیشن ایکٹ 1986کی شق کے مطابق سرکلر جاری کیا۔ اس سرکلر کے مطابق 10ایچ پی کی گنجائش سے زائد والی میکانائزڈ کشتیوں اور تمام طرح کی روایتی کشتیوں کے مچھلی کے جال یا دیگر آلات استعمال کرتے ہوئے سمندر میں مچھلی پکڑنے پر جنوبی کنڑ ضلع کے ساحل پر یکم تا 31جولائی پابندی لگائی گئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پابندی کے عرصہ کے دوران سمندر میں 10ایچ پی سے کم گنجائش والی انجن کی روایتی مچھلی پکڑنے کی کشتیوں کے ذریعہ مچھلی پکڑنے پر پابندی نہیں رہے گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے وا لے ماہی گیروں کے خلاف کرناٹک میرین فشنگ ریگولیشن ایکٹ کی شق کے تحت کارروائی کی جائے گی اور وہ سبسیڈی پر ڈیزل سے استفادہ کی اہمیت سے محروم ہوں گے۔ کسی بھی حادثہ کی صورت میں انہیں معاوضہ بھی نہیں ملے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔