سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے:جنوبی افریقا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:23 PM | عالمی خبریں |

نیویارک11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جنوبی افریقا نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے کونسل میں فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جنوبی افریقا کی وزیرخارجہ وعالمی تعلقات لینڈیوی نونیساپا سیسولو نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے حقوق کی پرزور حمایت کرنے والوں میں شامل ہے۔ ہم فلسطینی قوم کی آزادی کے حق کے پرزور حامی ہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کو باہمی اختلافات دور کرنے کے لیے بات چیت کے عمل میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

پریس کانفرنس کے دوران اخبار ’القدس العربی‘ کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ آیا فلسطینی قوم اپنی آزادی کی جد و جہد کے لیے جنوبی افریقا پر اعتماد کرسکتے ہیں تو ان کاکہنا تھا کہ جنوبی افریقا ماضی میں بھی فلسطینیوں کے حقوق کا پرزور حامی رہا ہے اور یہ حمایت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ جنرل اسمبلی نے اگلے دو سال کے لیے پانچ ممالک جن میں جنوبی افریقا بھی شامل ہے کو سلامتی کونسل کے ارکان میں شامل کیا ہے۔ ان میں انڈونیشیا، جرمنی اور بلجیم بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...