سونو نگم نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا اذان کا ویڈیو، لکھاگڈ مارننگ انڈیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 12:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے کو غنڈہ گردی کہنے والے بالی وڈ گلوکار سونو نگم نے اتوار کی صبح ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا، جس سے پھر تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔دراصل اس بار سونو نگم نے اذان کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے، جس میں صبح کے وقت اذان کی آواز سنائی دے رہی ہے، دو منٹ بیس سیکنڈ کے اس ویڈیوکو ٹوئٹ کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا، ’گڈمارنگ انڈیا‘۔غور طلب ہے کہ سونو نگم کچھ دنوں پہلے لاؤڈ اسپیکر سے مساجد میں ہونے والی اذان کی وجہ سے صبح کی نیند ٹوٹنے سے ناراض ہو گئے تھے۔انہوں نے اس کو لے کر ٹوئٹر پر اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا تھاکہ میں مسلمان نہیں ہوں ،لیکن روز صبح مجھے اذان کی آواز سے اٹھنا پڑتا ہے۔انہوں نے آگے لکھا تھا، آخر کب ہندوستان سے یہ زبردستی مذہبی جذبات تھوپنے کی روایت ختم ہوگی ؟ ویسے جب پیغمبر محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اسلام بنایا تھا تب بجلی نہیں تھی۔سونو نگم نے یہ بھی کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی مندر یا گرودوارہ بجلی کا استعمال ان لوگوں کو جگانے کے لیے کرتے ہیں جو اس مذہب کی پیروی نہیں کرتے، تو پھر ایسا کیوں؟ غنڈہ گردی ہے بس۔سونو نگم کے اس ٹوئٹ کے بعد معاملہ نے طول پکڑ لیاتھا اور بالی وڈ سے لے کرسیاسی رہنماؤں نے اس معاملے پر اپنی رائے پیش کی تھی ، کچھ لوگوں نے تو سونو نگم کے بیان سے اتفاق بھی کیاتھا ،لیکن زیادہ تر لوگوں نے گلوکار کے اس بیان کی مذمت بھی کی۔معاملے کو طول پکڑتا دیکھ کر سونو نگم نے اپنے بیان پر صفائی بھی دینے کی کوشش کی تھی ۔سونو نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اذان پر نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر پر سوال اٹھایا تھا، ساتھ ہی اس گلوکار نے یہ بھی صاف کر دیا ہے کہ ایسا بیان انہوں نے صرف مساجد میں ہونے والے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی وجہ سے نہیں بلکہ مندروں اور گرودوارے کے لیے بھی دیا ہے۔سونو نگم نے کہا ہے کہ وہ سبھی مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...