سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کاانتقال،وزیراعظم سمیت سینئر سیاسی رہنماؤں کااظہارتعزیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2018, 12:00 PM | ملکی خبریں |

کولکتہ،14؍اگست(ایس او نیوز؍ یو این آئی) لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومنا تھ چٹرجی کا آج صبح کلکتہ کے ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے ۔89سالہ سینئر سیاسی رہنما کو گزشتہ جمعرات کوزیادہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ویلویو نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا ۔انہوں نے آخری سانس آج صبح8.10پر لی۔انہیں گردہ سے متعلق بیماری تھی ، جمعرات کو ان کی طبیعت بہت ہی زیادہ خراب ہونے کے بعدانہیں یہاں لایا گیا تھا۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی12رکنی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی ۔گزشتہ مہینے برین ہیمبرج ہونے کے بعد سے ہی وہ بیمار تھے ۔مگر طبیعت میں سدھار ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔مگر گزشتہ جمعرات کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد پھر انہیں اسپتال لایا گیا تھا۔اس کے بعد سے ہی وہ وینٹی لیٹر پر تھے ۔دس مرتبہ لوک سبھا کیلئے منتخب ہونے والے سومنا تھ چٹرجی سی پی ایم کے سنٹرل کمیٹی رکن رہ چکے ہیں اور 1968میں سی پی ایم سے وابستہ ہوئے تھے ۔1996میں انہیں پارلیمنٹ میں حسن کارکردگی پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا اور2004سے2009تک وہ لوک سبھا کے اسپیکر رہے ۔2008میں بایاں محاذ کے یوپی اے حکومت سے حمایت واپس لینے کے بعد پارٹی کی اپیل کے باوجود انہوں نے لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا۔اس کی وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیاتھا ۔ گزشتہ9سالوں سے وہ سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش تھے مگر ملک کے اہم ایشوز اور مسائل پر اپنی بات رکھنے سے کبھی بھی گریز نہیں کرتے تھے ۔ سماجی پروگراموں میں حصہ لیتے تھے ۔2009 کے بعد سابقہ یوپی اے حکومت نے انہیں کئی مرتبہ گورنر اور کئی اہم عہدوں کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا۔مسٹر چٹرجی سابق وزیر اعلیٰ جیوتی باسو کے بہت ہی قریب تھے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کے ذریعہ سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سینئر سیاسی رہنما تھے اور کمزوروں اور غریبوں کیلئے ایک مضبوط آواز تھے ۔ ایک بہترین پارلیمننٹرین اور جمہوری روایات پر یقین رکھنے والے تھے ۔میں ان کے انتقال ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت کرتا ہوں۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ ایک انسٹی ٹیوشن تھے ۔پارٹی اور سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر تمام حلقوں میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت ہم سب کیلئے عظیم نقصان ہے ۔میں ا ن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...