خوددار لوگ کبھی فرقہ پرستوں کے ساتھ نہیں ہوتے،ننجنگڈھ میں جیت کے بعد سرینواس پرساد پر سدرامیا کا طنز

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th April 2017, 1:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:14/اپریل(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی وزارت سے برطرفی پر بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہونے اور حالیہ ننجنگڈھ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں کانگریس کے ہاتھوں شکست فاش سے دو چار ہونے والے بی جے پی لیڈر وی سرنیواس پرساد پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے افکار کی پابندی کا دعویٰ کرکے جن لوگوں نے اپنی خودداری کو ٹھیس پہنچنے کی بات کہی، بدقسمتی سے وہ لوگ فرقہ پرست طاقتوں سے جاملے، جبکہ ڈاکٹر امبیڈکر کے افکار پر عمل پیرا لوگ کبھی فرقہ پرست نہیں ہوسکتے۔آج محکمہئ سماجی بہبود کے زیر اہتمام منعقدہ امبیڈکر جینتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندو مذہب میں عدم مساوات، اچھوت کا نظام اور امتیازات کی مخالفت کرتے ہوئے امبیڈکر نے ہندو لٹیریچر کہلانے والا منو اسمریتی کو آگ لگادی تھی۔ امبیڈکر کے انہی افکار پر زندگی بھر عمل پیرا ہونے کا دعویٰ کرنے والے وی سرینواس پرساد ان لوگوں سے جاملے جو منو اسمریتی کواپنا ضابطہ مانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ اپنی خودد اری کی بات کرتے ہیں، ناانصافی کا مقابلہ انہیں خودداروں کے ساتھ مل کر کرنا چاہئے تھا،فرقہ پرستوں کے ساتھ نہیں۔ عمر کے آخری مرحلے میں سرینواس پرساد نے امبیڈکر کے اصولوں کو ترک کرکے اقتدار کی ہوس میں فرقہ پرستوں سے ہاتھ ملالیا ہے، امبیڈکر کی خودداری کو جب ٹھیس پہنچی تھی تو انہوں نے اپنے ہندو دھرم کو ترک کرکے بدھ ازم اپنالیاتھا۔ریاست میں سماجی بہبود کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کاتذکرہ کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ریاستی حکومت سماجی انصاف کے ہر تقاضہ کو پورا کرنے کی پابندہے، اس کیلئے گزشتہ چار سال کے دوران کئی انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں محکمہئ سماجی بہبود کے تحت آئندہ جتنے بھی اقامتی اسکول قائم ہوں گے ان تمام کو ڈاکٹر امبیڈکر سے منسوب کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال تک ریاست کی ہر ہوبلی کیلئے ایک امبیڈکر اقامتی اسکول قائم کی جائے گی، ابتداء میں ان اسکولوں کی تعداد 125 رہے گی۔وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے اس موقع پر امبیڈکر کے افکار کو اگلی نسلوں تک پہنچانے کیلئے ان کی تحریر اور تقاریر کو زیور طباعت سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے تین کروڑ روپیوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی تمام یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر امبیڈکر پر ریسرچ چیئر قائم کرنے کیلئے دو دو کروڑ روپئے مہیا کرائے گئے ہیں۔ اس موقع پر پسماندہ طبقات کمیشن کے چیرمین کانت راج بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔