موغادیشو:صومالی ریڈیو سے تعلق رکھنے والا صحافی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:44 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صومالی ریڈیو سے منسلک ایک صحافی، عبدی عزیز علی حاجی کو موغادیشو میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔شبیلے ریڈیو کے سربراہ، ابوبکر شیخ محمود نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ منگل کی رات یکشید ضلع میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حاجی کو پستول سیگولی مار کر ہلاک کیا۔محمود نے بتایا کہ وہ چہل قدمی کر رہے تھے، جب اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔محمود کے الفاظ میں وہ آج کام پر نہیں آئے چونکہ وہ چھٹی پر تھے؛ وہ اپنے والد اور رشتہ داروں سے ملنے اُس علاقے میں گئے تھے۔شبیلے ریڈیو صومالیہ کے اُن میڈیا اداروں میں شامل ہے جس کے بہت سارے صحافی مارے گئے ہیں۔ سنہ 2007 سے اب تک وہ ادارے سے تعلق رکھنے والا تیرہواں صحافی تھا جنھیں قتل کیا گیا۔ اُن میں سے گیارہ کو گولی ماری گئی، جب کہ دو الشباب کے خودکش حملوں میں ہلاک ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔