امریکی کشتی پر حملے کے جرم میں صومالی قزاق کو عمر قید کی سزا

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2017, 9:17 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی بحریہ کی ایک کشتی پر حملے میں ملوث صومالی قزاق کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد اب وہ اپنی باقی زندگی امریکہ کے وفاقی جیل میں رہے گا۔31 سالہ محمد فرح کو یہ سزا سنائی گئی۔ اْنھیں جبوتی کے ساحل کے قریب ’یو ایس ایس ایشلینڈ‘ کشتی پر حملے میں ملوث ہونے پر یہ سزا دی گئی۔اس سے قبل دیگر تین افراد کو پہلے ہی عمر قید کی سزا سنائی گئی جب کہ دو افراد کو 15 اور 33 سال قید کی سزا دی گئی۔ان قزاقوں نے کشتی کو ’ہائی جیک‘ کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک برطانوی بحری جہاز نے اْنھیں روکا۔جس پر ان قزاقوں نے ’ایشلینڈ‘ پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے بعد ایشلینڈ سے جوابی فائرنگ مین قزاقوں کی چھوٹی کشتی میں آگ لگ گئی اور تمام قزاق پانی میں گر گئے۔قزاقوں کے حملے میں ’ایشلینڈ‘ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نا ہی اْس پر موجود عملے میں سے کوئی زخمی ہوا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...