جزائر سلیمان میں متواتر دوسرے روز طاقتور زلزلے کے جھٹکے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2016, 12:39 PM | عالمی خبریں |

ہونیارا،10/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)بحرالکاہل میں واقع جزائر سلیمان ”سولومون آئی لینڈز“میں علی الصبح 6,9شدت کے طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس ملک میں آنے والا یہ دوسرا بڑا زلزلہ تھا۔ جمعہ کو 7,7شدت کے زلزلے سے یہ خطہ لرز اٹھا تھا۔بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری کرنے والے مرکز کے مطابق فی الوقت سونامی کا خطرہ نہیں لیکن اس نے متنبہ کیا ہے کہ جزائر سلیمان اور پاپوا نیو گنی کے ساحلوں پر تین میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ان زلزلوں میں نہ تو جانی نقصان ہوا اور نہ ہی بڑے پیمانے پر املاک کی کسی قسم کی تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزائر کے علاقے کیرا کیرا کے مغرب میں 90کلومیٹر دور اور زیر زمین 10کلومیٹر گہرائی میں تھی۔جزائر سلیمان بھی رنگ آف فائر ”حلقہ آتش“کہلانے والے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین تبدیلیوں اور آتش فشاں وں کی وجہ سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔رواں ہفتے اسی خطے میں واقع انڈونیشیا میں بھی آنے والے 6,5شدت کے زلزلے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔