رنجیت کمار کا سالیسیٹر جنرل عہدے سے استعفیٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 10:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار نے نجی اسباب سے ’سالسیٹر جنرل کے عہدے سی استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ ملک کا دوسرا سب سے سینئر قانون افسر کا عہدہ ہے۔ قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد کے دفتر کو رنجیت کمار کا استعفیٰ خط آج ملا۔ رنجیت کمار نے سالسیٹر جنرل کے عہدہ سی استعفیٰ دینے تصدیق کی جب کہ ان کے نزدیکی ذرائع نے بتایا کہ کہ یہ نجی اسباب سے دیا گیا ہے۔ مودی حکومت کے اقتدارمیں آنے کے بعد جون 2014 میں رنجیت کمارکو سالسیٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ سالسیٹر جنرل کے طور پر ان کی دوسری مدت حال ہی میں شروع ہوئی تھی۔کچھ مہینے پہلے یہ بحث تھی کہ سپریم کورٹ کی اعلیٰ کولوجیم عدالت کے جسٹس عہدے کے لیے ان کے نام پر غور کررہی ہے۔حال ہی میں سینئر وکیل مکل روہتگی نے اٹارنی جنرل کے عہدہ سی استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں نے حکومت کو لکھے خط میں کہا تھا کہ اٹارنی جنرل کے طورپردوسری مدت میں انکی دلچسپی نہیں ہے۔ روہتگی کے استعفیٰ کے بعد سینئر وکیل کے کے وینوگوپال کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...