رام اللہ میں سرچ آپریشن کے دوران زخمی اسرائیلی فوجی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:58 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ27مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اسرائیل کے طبی ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل رام اللہ میں ایک سرچ آپریشن کے دوران اینٹ لگنے سے زخمی ہونے والا فوجی اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ کے مطابق اسپتال میں ہلاک ہونیو الا اسرائیلی فوجی جمعرات کے روز رام اللہ میں ایک مطلوب فلسطینی کی تلاش زخمی ہوگیا تھا۔فوجی اہلکار کا تعلق فوج کی ’ڈوڈڈفن‘ یونٹ کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ اسے رام اللہ میں الامعری پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی شہری کے گھر پرچھاپے کے دوران سرپر اینٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اینٹ لگنے سے اسرائیلی فوجی کی کھوپڑی ٹوٹ گئی تھی اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔