سہراب الدین کیس:سی بی آئی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 11:11 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ،19؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی کے ایک وکیل یونین نے سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر معاملے میں بی جے پی صدر امت شاہ کو بری کرنے کے زیریں عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہ دینے کے سی بی آئی کے فیصلے کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی۔بمبئی ایڈووکیٹ یونین نے مفاد عامہ کی عرضی میں ہائی کورٹ سے سی بی آئی کو ہدایت دینے کی اپیل کی ہے کہ وہ شاہ کو بری کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک جائزہ درخواست دائر کرے۔وکالت کے وکیل احمد عابدی نے عرضی میں کہا کہ عرضی جسٹس ایس سی دھرمادھکاری اور جسٹس بھارتی ڈاگرے کی بینچ کے سامنے 22 جنوری کو پیش کی جائے گی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی ایک اہم جانچ ایجنسی ہے۔اس کا عوامی فرض ہے کہ وہ اپنے اعمال سے قانون کی حکمرانی پر عمل کرے جس میں وہ ناکام ہوئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ زیریں عدالت نے اسی طرح سے راجستھان کے دو پولیس انسپکٹروں ہمانشو سنگھ اور شیام سنگھ چرن اور گجرات پولیس کے سینئر افسر این کے امین کو بھی بری کیا تھا۔اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کو معلومات ہوئی ہے کہ سی بی آئی نے انہیں بری کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ملزم افراد کو بری کرنے کو چنندہ بنیاد پر چیلنج کرنے کا سی بی آئی کا ایکٹ بدقسمتی ہونے کے ساتھ ہی ہٹ دھرمی اور غیر مناسب ہے۔ درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت گجرات سے ممبئی منتقل کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ اسے جلدی سے مکمل کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...