سہراب الدین کیس: ڈی جی ونجارا کی رہائی کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 11:39 AM | ملکی خبریں |

 ممبئی، 11؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سہراب الدین انکاؤنٹر کیس میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ نے ڈی جی ونجارا سمیت گجرات اور راجستھان کے سینئر پولس افسران کی رہائی کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ 06-2005 میں سہراب الدین شیخ، اس کی بیوی اور ایک ساتھی کو انکاؤنٹر میں مار دیا گیا تھا۔ اس تصادم پر فرضی ہونے کے الزام لگے تھے اور اس معاملے میں گجرات اور راجستھان کے کچھ سینئر پولس افسران پر شبہ ہے کہ وہ اس میں شامل تھے۔

سی بی آئی نے اپنے فرد جرم میں کہا تھا کہ گجرات کے مشتبہ گینگسٹر سہراب الدین شیخ اور اس کی بیوی کوثر بی کو گجرات اے ٹی ایس اور راجستھان پولس کے افسران نے حیدر آباد کے پاس سے اغوا کر کیا تھا اور انھیں نومبر 2005 میں ایک فرضی تصادم میں مار دیا تھا۔ سی بی آئی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ راجستھان پولس کے کچھ افسران نے گجرات اور راجستھان کے افسران کے اشارے پر پرجاپتی کو بھی دسمبر 2006 میں ایک دیگر فرضی تصادم میں مار گرایا تھا۔ جن افسران نے پرجاپتی کو مارنے کی ہدایت دی تھی وہ سہراب الدین شیخ اور اس کی بیوی کوثر بی کے قتل میں بھی شامل تھے۔

اس معاملے میں ایک ذیلی عدالت نے ملزمین کو الزامات سے آزاد کر دیا تھا۔ اس فیصلے کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج دینے والی پانچ عرضیوں پر جسٹس اے ایم بدر کی بنچ نے 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔آج کے عدالتی فیصلے کے بعد سبھی افسران کی رِہائی پر مہر لگ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...