سوشل میڈیا سے کیوں رہتے ہیں نتیش کماربرہم، اسٹیج پر کیا انکشاف، پہلے بخار وائرل ہوتا تھااب فرضی فوٹو اور ویڈیو وائرل ہوتے ہیں : نتیش کمار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 11:54 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ25اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سوشل میڈیا سے خفا ہیں، انہیں سوشل میڈیا نہیں راس آتا ہے ۔ سوشل میڈیا کے تئیں ان کی کیا رائے ہے اس سلسلے میں ا نہوں ا زخود اس کا خلاصہ کیا ہے ۔ ویر کنور سنگھ کی سال گرہ (جینتی )سے متعلق ایک سرکاری پروگرام میں نتیش نے صاف صاف کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کی بہت اہمیت ہو گئی ہے ، اس پر لوگ کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں۔ نتیش کے مطابق اس کا سچ سے کوئی مطلب نہیں ہے ۔ ان کے مطابق لوگ کئی جھوٹی باتیں لکھ دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی ویڈیو یا مضمون کے وائرل ہونے کے بارے میں نتیش نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ پہلے بخار وائرل ہوتا تھا، اب یہ سب چیزیں بھی اسی زمرہ میں آ گئی ہیں۔ نتیش نے اگرچہ سب کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ آنے والی نسل ٹکنالوجی میں اس قدر کھو جائے کہ اپنے آپ کوہی فراموش کربیٹھے۔ نتیش کمار نے سوشل میڈیا پر اپنے عدم اعتماد کی وجہ بھی شمار کرائے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا میں کچھ بھی گندی چیزوں لوگ ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہنگامہ شروع ہو جاتا ہے اور پھر حکومت کو اس کو کنٹرول کرنے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ نتیش کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال ا گر مثبت کیاجائے تو لوگوں کو زیادہ مدد ملے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو سارا وقت محتاط رہ کر سارے جھگڑے نمٹانے میں ہی صرف ہوجاتا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...