این او جی اوز کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے کیلئے شیکھر آرگنائزیشن سوشل اچیور ایوارڈ سے سرفراز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍دسمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز)ہندوستان کی معروف سماجی تنظیم شیکھر آر گنائزیشن کو این اوجی اوز کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے کیلئے دہلی کی مشہور تنظیم لوک ستیہ کی جانب سے سوشل اچیور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاہے ۔گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران لوک ستیہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والوں کو مختلف ایوارڈ سے نوازا ،اسی موقع پر این جی اوز اور سماجی شعبہ میں بہتر اور قابل فخر خدمات انجام دینے کیلئے شیکھر آر گنائزیشن کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش شسودیااور آئی پی ایس اجے چودھری کے ہاتھوں سوشل اچیور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔نائب وزیر اعلی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ ندیم اختر اور ریحان خان نے وصول کیا ۔ایوارڈ ملنے کے بعد ندیم اختر اور شیکھر کی پوری ٹیم نے بے پناہ خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ ہماری خدمات کو سراہاگیاہے اور ایوارڈ سے نواز کر ہماری حوصلہ افزائی کی گئی ہے ،ندیم اختر نے مزید کہاکہ اس ایوارڈ سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور مستقبل میں اس سے بھی بہتر انداز میں سماجی فلاح وبہبود او ر تعلیم کے شعبہ میں کام کریں گے ۔

واضح رہے کہ شیکھر آرگنائزیشن ایک معروف این جی اوہے جو تعلیم ،سماجی فلاح وبہبود اور فروغ اردو سمیت متعدد شعبوں میں کام کرتی ہے ،لڑکیوں کیلئے شیکھر آرگنائزیشن کا مستقل اسکول ہے ،اس کے علاوہ متعدد سینٹر چلتے ہیں،بڑے مشاعرے کا بھی انعقاد کرایاجاتاہے ۔ شیکھر کے سربراہ ندیم اختر نے بتایاکہ اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد لوگ شیکھر کے مختلف شعبوں سے استفادہ کرچکے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...