بھٹکل میں چلتی بائک پر سانپ کا حملہ؛ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوارنوجوان شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th August 2018, 11:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  24/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل میں  چلتی بائک پر ایک زہریلے سانپ کے حملہ سے بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیاہے جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد  کے بعد  اُڈپی لے جایا گیا ہے۔ واردات آج جمعہ شام قریب سات بجے پیش آئی۔

اطلاع کے مطابق دو نوجوان نوشاد اور فیروز احمد بائک پر سوار جالی سے اپنے گھر مخدوم کالونی جارہے تھے کہ  جالی کی ایک سڑک پر  بائک کی رفتار کم کرکے سڑک کے کنارے سے بائک کو لے جانے کے دوران اچانک ایک سانپ نوشاد پر حملہ آور ہوا، لیکن نوشاد کی لنگی آڑے آگئی اور سانپ کا وار خالی چلا گیا، نوشاد پر حملہ کرتے ہی نوشاد نے اپنا پائوں زور سے جھٹک دیا تو سانپ پچھلی سیٹ پر سوار فیروز احمد  کے پیر پر جاگرا   اور سانپ نے فیروز کی   ران کو  ڈس لیا۔

23 سالہ فیروز احمد مختصر کو فوری طور پر سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فیروز کو اب اُڈپی شفٹ کیا گیا ہے اور اسے انتہائی نگہداشت والے کمرے (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ اُس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

گھروالوں نے تمام قارئین سے اُس کی  صحت یابی کے لئے دُعائوں  کی درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو کے گمشدہ نوجوان کی لاش تملناڈو میں دستیاب۔ قتل کیے جانے کا شبہ

گنجی مٹھ کے رہنے والے سمیر (35سال) کے والد احمد نے پولیس میں گم شدگی کی شکایت درج کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اپنی بیوی ا وربچی کو ساتھ لے کر ہوائی جہاز کے ذریعے بنگلورو جانے کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا ہے اور اس کی بیوی ااپنی بچی کے ساتھ کاپ میں واقع اپنے مائیکے واپس پہنچ گئی تھی۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 82.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ڈیزل 73.97 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ راجدھانی دہلی میں کل پٹرول 82.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر ...

روپے کی قدر میں گراوٹ:سستاحج کرانے کادعویٰ بھی فرضی؟ حجاج کرام پر بوجھ میں اضافہ ،مزید پیسے وصولے جاسکتے ہیں

سرکارایک طرف دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے اس بارسستاحج کرایاہے ۔لیکن اب روپیے کی گراوٹ کی وجہ سے پھرحاجیوں سے وصولی کی جائے گی ۔عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والاہے۔