گوکرن میں سانپ کے ڈسنے سے کسان ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2018, 6:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 21/جولائی (ایس او نیوز) کمٹہ تعلقہ کے گوکرن میں کھیت میں  کام کرنے کے دوران  سانپ کے ڈسنے سے  ایک کسان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  کرشنا بیرو گوڈا  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل یہ واردات پیش آئی تھی جب  کھیت میں کام کرنے کے دوران کرشنا  کو  اچانک  ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا تھا، اسے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں کاروار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر وہ آج سنیچر کو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

کسان کی موت پر گوکرن کے عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ عوام نے الزام لگایا ہے کہ گوکرن سرکاری اسپتال میں ضروری  سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کسان کی موت واقع ہوئی ہے اگر متعلقہ اسپتال میں ضروری دوائیاں اور سہولیات ہوتیں تو کسان کو بچایا جاسکتا تھا۔

گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی