ہریانہ سے اسمگلنگ کر کے بہار لے جائی جا رہی شراب پکڑی گئی

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 6:23 PM | ملکی خبریں |

کانپور، 23؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )شہر کے چکیری پولیس اسٹیشن کی پولیس نے باقاعدہ تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے 200بوتل شراب کے ساتھ دو شراب اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔یہ اسمگلر ہریانہ سے شراب لا کر بہار سرحد لے جا رہے تھے۔پکڑے گئے دونوں نوجوان بہار کے دربھنگہ کے رہنے والے ہیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ کل دیر رات چکیری پولیس جاج مؤ کے پاس گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کر رہی تھی۔تبھی اسے ایک سفید رنگ کی ٹاٹا سومو آتی نظرآئی جس میں دو نوجوان سوار تھے۔پولیس نے جب ٹاٹاسوموکو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بھاگنے کی کوشش کرنے لگے اس پر پولیس نے تعاقب کرکے گاڑی کو روک لیا۔جب اس کارکی تلاشی لی گئی تو اس میں200 بوتل ہریانہ کی شراب برآمد ہوئی۔پکڑے گئے دونوں نوجوان جے پرکاش اور ہیمنت جھادربھنگہ بہار کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ یہ ہریانہ سے سستے داموں پرشراب لاتے ہیں اوربہارسرحدپرانہیں مہنگے داموں میں فروخت کرتے ہیں ۔پولیس نے گاڑی اور شراب ضبط کر لی ہے اورگرفتارکئے گئے دونوں لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس تفتیش کرکے گروہ کے دیگر لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...