اسمارٹ فون کی لت سے انسانی دماغ کا یہ انجام ہوتا ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 7:49 PM | عالمی خبریں |

دبئی ،3دسمبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)ایک نئے تحقیقی مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے کی لَت دماغ میں خطرناک نوعیت کے خلل کا سبب بن سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محققین کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کو نشے کی حد تک استعمال کرنا دماغ کی کارکردگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کیمیائی خلل سے انسان کے اندر شدید تشویش )ڈپریشن) اور تھکن کی حالت جنم لے سکتی ہے۔تحقیقی مطالعے میں انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کی لت میں مبتلا 19 نوجوانوں کو شامل کیا گیا۔ ان کی حالت کا موازنہ ایک دوسرے گروپ سے کیا گیا جس میں اسی جنس اور عمر کے ایسے افراد شامل کیے گئے جو انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کی لت میں مبتلا نہیں تھے۔اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا افراد کا ایک ٹیسٹ کیا گیا جس کا نامMRS ہے۔ اس ٹیسٹ میں دماغ کے کیمیائی عمل کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس دوران مطالعے میں شامل محققین نے gamma aminobutyric acid (GABA) کی سطح کی پیمائش کی جو دماغ میں اشاروں کی رفتار سُست کر دینے والا کیمیکل ہے۔ محققین کے سامنے یہ بات آئی کہ اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا افراد کے اندر GABA کے مقابل ایک دوسرے اہم نیورو ٹرانسمیٹر کا تناسب صفر نکلا۔ محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ مذکورہ امر ان افراد کے دماغ کو گہری حد تک متاثر کر سکتا ہے۔تحقیق کا خلاصہ یہ بیان کیا گیا کہ اسمارٹ فون کے استعمال کی لَت نے انسانی دماغ کی تخلیقی صلاحیت اور نیند کے فرائض کو تباہ کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...