ریاست میں اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام میں تیزی جلد، رسل مارکیٹ اور کے آر مارکیٹ کی تجدید منصوبے میں شامل: یو ٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات یوٹی قادر نے کہا ہے کہ مرکزی وریاستی حکومتوں کے اشتراک سے اسمارٹ سٹی منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے مقصد سے آج محکمے کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی۔

میٹنگ کے بعد اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت ریاست کے سات شہروں کا انتخاب کیا ہے جن میں راجدھانی بنگلور بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ 50 فیصد اشتراک کی بنیاد پر اسمارٹ سٹی کے منصوبے کو مرکزی اور ریاستی حکومت مکمل کریں گی۔اس منصوبے پر14798کروڑ روپیوں کا خرچ آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر اسمارٹ سٹی کے لئے ایک الگ منیجنگ ڈائرکٹر کا تقرر کیا جائے گا جو ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسمارٹ سٹی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے مقامی کارپوریٹر اور وہاں کے چھ افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور متعلقہ وارڈ میں تمام ترقیاتی کاموں کے لئے یہ کمیٹی راست طور پر ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہر ماہ یہ کمیٹی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور تمام کمیٹیوں کی رپورٹیں محکمے کے سکریٹری کو روانہ کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ اسمارٹ سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع عوام کو بھی مہیا کرایا جائے گا اور ویب سائٹ پر تمام تفصیلات اپ لوڈ کی جائیں گی تاکہ ہمہ وقت منصوبے کی پیش رفت سے عوام کو آگاہی ملتی رہے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور میں اسمارٹ سٹی کے تحت کاموں کی شروعات ہوچکی ہے، 190 کروڑ روپیوں کی لاگت پر 17 سڑکوں کو سدھارا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہر کے شیواجی نگر میں واقع رسل مارکیٹ اور کے آر مارکیٹ کی ترقی کا جامع منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔ اس موقع پر کرناٹکا اربن انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...