شیلانگ کو 100 ویں اسمارٹ سٹی کے طور پر منتخب کیا گیا ،اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت حتمی طور پر منتخبہ لاگت205018 کروڑ روپے ہوگی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 10:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ کے راجدھانی شہر، شیلانگ کو اس کے ذریعہ پیش کی گئی تجویز کے جائزے کے بعد 100ویں اسمارٹ سٹی شہر کے طورپرچن لیا گیا ہے۔ اب تک ، چار راؤنڈ مقابلوں کے بعد 99شہروں کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے منتخب کیاجاچکاہے ، جبکہ آج کے اعلان کے بعد اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت 100 شہروں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔ اس سے قبل اس سلسلے میں 20 شہروں کا انتخاب جنوری 2016میں ،13شہروں کو مئی 2016 میں ، 27شہروں کوستمبر2016میں،30شہروں کو جون 2017میں اور 9شہروں کا انتخاب جنوری 2018 میں کیا گیا۔ شیلانگ شہر کے انتخاب کے ساتھ ہی اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت 100 حتمی طور پر منتخب شہروں کی کل مجوزہ لاگت 202018کروڑ روپئے آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...