ہماچل پردیش میں سردی سے لوگوں کومعمولی راحت
شملہ،4فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہما چل پردیش میں پیر کو درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سردی سے معمولی راحت ملی۔محکمہ موسمیات نے یہ معلومات دی۔
محکمہ نے کہا کہ شملہ کی کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ڈلہوزی اور کپھری میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 4.2 176 C اور 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔کنور کے کلپا میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ نیچے درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہول اور کیلانگ ریاست کا سب سے ٹھنڈا مقام رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت صفر سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ نیچے رہا۔ساتھ ہی محکمہ نے پانچ سے آٹھ فروری تک مزید برفباری اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔