وراٹ بریگیڈ کے آگے سری لنکا کے حوالے، میچ کے ساتھ سیریز بھی جیتی ٹیم انڈیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2017, 5:28 PM | اسپورٹس |

کولمبو،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو کولمبو کے میٹرک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 53رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کرلی ہے۔اسی کے ساتھ ہی ہندوستان نے گزشتہ 2سالوں میں سری لنکا زمین پر مسلسل دوسری بار ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔اتنا ہی نہیں وراٹ بریگیڈ نے 2سال میں مسلسل 8ویں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے،جو آسٹریلیا((9اور انگلینڈ ((9کے بعد دوسری سب سے زیادہ شاندار کارکردگی ہے۔اس میچ میں ٹیم انڈیا کے پہلے اننگز میں بنائے گئے 622رنز کے بھاری اسکور کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 183رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی۔سری لنکا فالوآن بھی نہیں بچا پائی۔اس کے بعد فالو آن کھیلنے اتری سری لنکا کی ٹیم کو ٹیم انڈیا نے دوسری اننگز میں 386رنز پر سمیٹ کر اننگز اور 53رنز سے جیت درج کر لی۔اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے چتیشور پجارا((133اور رہانے ((132کی بڑی اننگز کی مدد سے 622رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 110اور دمتھ کرارتنے نے 141رنز کی اننگز کھیلی۔ٹیم انڈیا کے لئے رویندر جڈیجہ نے دوسری اننگز میں 5وکٹ حاصل کئے۔میچ میں 70رنز اور 7وکٹ لے کر شاندآل راؤنڈرانجام دینے کے لئے رویندر جڈیجہ کو ’مین آف دی میچ‘کا ایوارڈ دیا گیا۔
سری لنکا کی شروعات بے حد خراب رہی اور صرف 7رنز کے اسکور پر پہلا وکٹ گر گئی،.2.6اوور میں امیش یادو نے اپل تھرنگا ((2کو بولڈ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں سری لنکا کا پہلا وکٹ گرایا۔ 55ویں اوور میں ہاردک پنڈیا نے سری لنکا کو دوسرا جھٹکا دیا، جب انہوں نے اچھی بلے بازی کر رہے کوشل مینڈس کو رددھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔کوشل مینڈس 110رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔چوتھے دن سری لنکا نے 209/2رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 29رنز بننے کے بعد اس کا تیسرا وکٹ گر گیا۔اشون نے 72.2اوور میں ملدا پشپکمار((16کو بولڈ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں سری لنکا کا تیسرا وکٹ گرایا۔چوتھا وکٹ اگلے ہی اوور میں گر گیا۔جب 72.2اوور میں رویندر جڈیجہ کی گیند پر سری لنکا کے کپتان دنیش چنڈیمل ((2کو رہانے نے کیچ کر لیا۔چوتھے دن کے پہلے سیشن میں میزبان ٹیم نے 93رنز بنائے اور دو وکٹ کھو دینے کے بعد 310کے اسکور پر پانچواں وکٹ گرا۔جب 95.4اوور میں دمتھ کرارتنے کو جڈیجہ کی گیند پر رہانے نے کیچ کر لیا،تھوڑی دیر بعد ہی چھٹا وکٹ بھی گر گیا۔جب 97.3اوور میں رددھمان ساہا نے جڈیجہ کی گیند پر اینجلو میتھیوز((36کو کیچ آؤٹ کر دیا۔جڈیجہ نے ہی ساتواں وکٹ بھی گرایا، جب ان کی گیند پر دلروان پریرا ((4کو ساہا نے سٹمپ کر دیا۔آٹھواں وکٹ جڈیجہ کو، نواں وکٹ پنڈیا کو آخری وکٹ اشون کو ملا۔دوسری اننگز میں رویندر جڈیجہ سب سے زیادہ کامیاب رہے، جنہوں نے 5 وکٹ لئے،جبکہ اشون کو 2اور پنڈیا کو بھی 2وکٹ ملے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...